The best ever beyan on what is a batini amal and why its correction should be top priority...
mp3file
Bayan Date
Key topics
The best ever beyan on what is a batini amal and why its correction should be top priority...
The contents in this website can be copied and distributed UNALTERED,without permission..
Feedback 1
Feedback 2
باسم تعالی السلام و علیکم ورحمت اللہ و برکاتہ حضرت والا آپ کے باطنی اعمال سے متعلق بیان سن کر بہت اثر ہوا اور اس بات کا شدید احساس ہوا کہ شریعت کے آسان حکم سوچنا جس میں کسی طرح کا نقصان یا حرج نہیں بلکہ انتہائی آجر ہے اس سے بندہ کس قدر غافل ہے۔ یہ سخت محرومی کی بات ہے۔ والسلام حامد احمد
Feedback 3
السلام علیکم و رحمت اللہ وبرکاتہ حضرت والا
یہ واعظ تو بیش قیمت نصیحتوں کا انمول خزانہ ہے خزانہ۔بندی کو یہ وعظ سن کر ایسا لگا جیسے ساری گتھی ہی سلجھ گئ ضابطہ حیات ہی سمجھ آگیا یہ کہنا مناسب ہے بندی کی ناکارہ عقل ٹھکانے پہ آگئ۔ بندی کو کچھ وقت سےجن باتوں سے تکلیف محسوس ہوتی رہی اس بیان کو سننے کے بعد ایسا لگا جیسے یہ سب تو بندی کی سوچ کا دخل ہے ۔وہ تلخ حقیقت اور غیر اخیاری دلی تکلیف اپنی جگہ لیکن جیسے ہی بندی نے یہ سوچا کہ بندی ایسے وقت میں کڑھنے کے بجائے بس حق تعالی کا حکم سوچنے کا عہد کر لے آخرت کے انعامات کا تصور کرے صبر سے کام لے تو کوئ بات ہی نہیں اصل غلطی تو اس غفلت سے ہوتی رہی اس سوچ سے ہی خود کو ہلکا پھلکا سا محسوس کیا باطنی سوچ کی درستگی کا تو لطف ہی کچھ اور ہے گویا ساری خوشیاں مل گئ۔ اور جب مقصد اپنے عیب کی فکر ہے اپنی سوچ بندی اپنے عیبوں پہ غور و فکر کرنے لگی تو حق تعالی کی محبت اور فضل و کرم کے احساس ہوتے ہی شکر اور استغفار کا کلمہ جاری ہوگیا کہ اللہ تعالی نے صحیح عقل و سمجھ عطا کی۔ بندی اپنی غفلت پہ سخت نادم ہے توبہ کی توفیق ہوئ